ڈپٹی کمشنرسرینگر کا شہر خاص کا تفصیلی دورہ

ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے جمعہ کو شہر خاص کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف  علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوںنے تاریخی بازاروں بہوری کدل،زینہ کدل اورمہاراج گنج میں تاجروں کے تحفظات کے بارے میں جانکاری  حاصل کرنے کے لئے ان کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران ٹرانسپورٹیشن،ٹریفک منیجمنٹ ،فائر اینڈ ایمرجنسی سہولیات کے علاوہ مالی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران صورہ چوک،حول چوک،گوجوارہ چوک ،راجوری کدل اور سکہ ڈافر میں ٹریفک دبائو کو کم کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے مقامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ اُن کے معاملات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔بعدمیں ترقیاتی کمشنر نے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

تازہ ترین