تازہ ترین

پانپور میں بین الاقوامی کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر چالو کیا جائیگا

صوبائی کمشنر نے تمام ضروری لوازمات مکمل کرنے کی ہدایت دی

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//سٹیٹ آف آر ٹ انڈیا انٹرنیشنل کشمیر زعفران ٹریڈ سینٹر عنقریب ہی پانپور پلوامہ میں چالو کیا جائے گا۔اس بات کا اظہار صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ضلع پلوامہ میں ترقیاتی عمل کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ جموںوکشمیر کو ساری دُنیا میں زعفران کی پیداوار میں دوسرا بڑا مقام حاصل ہے اور ملک میں یہ ایسی واحد ریاست ہے جہاں زعفران کی کاشت ہوتی ہے۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو ٹریڈ سینٹر کی فوری تکمیل کے لئے ہدایات دیں تاکہ اِسے زعفران کے خریداروں کے لئے فوری طور کھولا جائے اور بیروزگار نوجوانوں کے روزگار کے وسائل یقینی بنائے جاسکیں۔اس دوران صوبائی کمشنر نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمے کو کھیل کے نئے میدانوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔تاکہ ان کھیل میدانوں کو جدید خطوط پر ترقی دی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ان جدید کھیل میدانوںمیں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی اپنی کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور زراعت،باغبانی اور شیپ ہسبنڈری کے ڈائریکٹروں کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اوردیگر آفیسران بھی صوبائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین