تازہ ترین

بدھل میں محکمہ بجلی کی لاپروائی سے لوگ پریشان ،انسانی جان تلف ہونے کاخدشہ

لورکیول بدھل میں لکڑیوں کے سہارے ٹرانسفارمربن سکتاہے حادثے کاسبب

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ کی پنچائیت لور کیول بدھل میں بجلی کے ناقص نظام اورمحکمہ بجلی کے اہلکاران کی غفلت سے لوگوں کودشواریوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔ تفصیلات کے مطابق پنچایت لورکیول بدھل جو کہ کوٹرنکہ ہیڈکوارٹر سے چند ہی کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے میں بجلی نظام خستہ حالی کاشکارہے۔اس علاقہ میں وارڈ نمبر 7 کنگوٹا میں ایک بجلی کا ٹرانسفارمر لگا ہواہے جوکہ محکمہ نے لکڑیوں کے سہارے پر کھڑا کیا ہوا ہے اوراگر کہیں تھوڑی سی آندھی چلی تو نہ جانے کتنے لوگوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے ۔یہ ٹرانسفارمر اور کتنے گھر اس کی زد میں آ کر تباہ ہو سکتے ہیں اور یہ سب محکمہ کی لاپرواہی ہے۔ اس ضمن میں مقامی شخص محمد انظر بابا نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا محکمہ کے ملازمین کو اس بارے آگاہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کی خستہ حالت ہے اور وہ گرنے کے دھانے پر ہے کہ اگر تیز برسات ہو یا آندھی چلی تو اس کی زد میں کئی کنبے آسکتے ہیں۔ لوگوں نے ٹرانسفارمرکوبہترڈھنگ سے لگانے کامطالبہ کیاہے تاکہ کوئی حادثہ پیش آنے کی وجہ سے انسانی جانوں کانقصان نہ ہو۔اس بارے میں انظربابا نے بتایا کہ یہ ٹرانسفارمر 65کے وی کا ہے اور اس پر تقریباً 100 سے زائد کنکشن ہیں اور ٹرانسفارمر کی یہ حالت ہے کہ اس کی تاریں زمین پر لٹکی ہوئی ہیں۔ لیکن محکمہ کے ملازمین کو ذرا بھی فکر نہیں ۔انظر نے کہا کہ چند سال پہلے بھی اسی گاؤں کنگوٹا میں ایک شخص کی موت کا سبب یہی ترسیلی لائن ہی بنی تھی۔ اس لئے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کوٹرنکہ سے ہماری گذارش ہے کہ کہ اس بات کا نوٹس لے کرمحکمہ کے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

تازہ ترین