پونچھ کی مسیحی برادری کی سابق کمیٹی تحلیل

صدرکے انتخاب تک کار گزار کمیٹی تشکیل دی گئی

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
 
پونچھ//پونچھ کی مسیحی برادری کی تنظیم کرسچن کمیوٹی نے کامسر چرچ میں ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس دوران اجلاس کی صدارت چرچ کے پادری نے کی۔ اجلاس کے دوران سابقہ یونین کی معینہ مدت ختم ہونے پرکمیٹی کوتحلیل کرنے کااعلان کیاگیا۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کے بعد برادری نے فیصلہ کیا کہ تنظیم کے صدر کے انتخاب  تک فی الحال کارگزار کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ کمیٹی کے کام متاثر نہ ہوں۔اس موقع پر کمیونٹی کی جانب سے مختلف کاموں کے لئے ممبران کا انتخاب کیا گیا جن میں باؤ انیل کمار کو انچارج بنایا گیا جب کہ شنٹو کمار کو فادر نامزد کیا گیا۔واضح رہے کہ کرسچن کمیونٹی کے اس سے قبل ننا گل صدر تھے جنہیں جنہوں نے اپنے عہدے سے معین وقت پورا ہونے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ اگلے کرسمس سے قبل نئی یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔تاہم اس موقع پر تمام کرسچن برادری کو امن اور شانتی کا پیغام دیا گیااور کہا گیا کہ کلیسا گزشتہ 50 سال سے اپنی کام اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ 

تازہ ترین