تازہ ترین

گورو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے نگر کیرتن کا اہتمام

گوروجی کی زندگی کے مختلف گوشوں پراظہارخیال کیاگیا

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
 
پونچھ //ملک کے دیگرحصوں کی طرح پونچھ میں بھی گوروگوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔گزشتہ کئی دنوں سے چلے آ رہے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جمعہ کے روز گردوارہ پربندھک کمیٹی کے زیراہتمام گردوارہ سنگھ سبھاسے ایک نگر کرتن روانہ کیا گیا جس میں سکھ مذہب کے ماننے والے ہزاروں لوگوں نے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ گردوارہ سے نکل کر نگر کرتن صدر بازار سے گزرتے ہوئے قلعہ کے راستے بس اڈے پر پہنچا پھر وہاں سے ناخوں والی سڑک سے ہاتھی تھان بازار سے گزرتے ہوئے دوبارہ گردوارا سنگھ سبھا پونچھ میں اختتام پذیر ہوا۔ دوران جلوس نوجوانوں، بچوںاور بزرگوں کی جانب سے گٹکا کھیلا گیا جبکہ تلوار بازی ودیگر کرتب بازی بھی دکھائے گئے جبکہ اس دوران ریاست اور بیرون ریاست سے آئے ہوئے راگی جتھوں نے کیرتن بھی کیا۔دوران جلوس مقررین نے خطاب کرتے ہوئے گرو گوبند سنگھ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ1666ء  میں بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کی گرو گوبند سنگھ سکھوں کیط دسویں گرو کے طور شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکھ مت میں گورو گوبند سنگھ کا کردار اِس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اْنہوں نے 1699ء میں خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی تھی۔  واضح رہے کہ گروگوبندسگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر پونچھ قصبہ میں صبح سے ہی گرودواروں میں گربانی اور کیرتن کیاگیااس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ مذہبی مقامات پر پہنچے۔ جہاں انہوں نے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے گروگوبند سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی پورے شہر کی صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر انتظامات بھی کیے گئے تھے۔نگر کرتن کے اختتام پر گزارہ سنگھ صبا کے پردان سردار نریندر سنگھ نے ضلع انتظامیہ اور ضلع پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جب کہ انہوں نے تمام عوام کا اس بات پر شکریہ کیا کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح  یہاں کے بھائی چارے اور روایت کو برقرار رکھا۔
 

تازہ ترین