ماتا ویشنو دیوی قدیمی راستہ بحال کیاجائے:رانا

تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیداہونگے

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نگروٹہ //نیشنل کا نفرنس کے سنیئر لیڈر اور صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ ماتا ویشنو دیوی کے قدیم راستے کی بحالی سے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی علا قہ کی عوام کیلئے روز گار کا عمل شروع ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اور مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس عوامی تجویز پر غور کر کے فیصلہ کر ے تاکہ عوام کی اقتصادی حالت بہتر بنائی جاسکے ۔اسمبلی حلقہ کے بمیال چیبہ علا قہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی لیڈر نے کہاکہ مذکورہ راستہ کئی مقدس مقامات سے گزرتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں انہوں نے حکومت اور ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کیساتھ بھی بات چیت کی لیکن اس کے باوجود بھی اس قدیم ورثہ کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔موصو ف نے کہاکہ وہ اس قدیم راستے کو بحال کر نے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاہم انتظامیہ کی جانب سے عوامی امنگوں کے مطابق مثبت جواب ملنا چاہیے ۔رانا نے کہا کہ اس راستے میں قدیم ثقافت سے منسلک کئی ایک مقدس مقامات ہیں جن پر یاتری حاضری دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ قدیم راستہ جگتی نگروٹہ سے ہوتے ہوئے جگدمبا ،ماتا کھیر بوانی مندر،درگا ماتا مندر ،پنجالی ،شیو مندر ،شیو شکتی مندر ،کالی ماتا مندر گنڈالہ تالاب ،رام دربار وغیرہ مقامات سے گزرتا ہے ۔موصوف نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب اس قدیم ورثے کے علا وہ اسمبلی حلقہ نگروٹہ کی تعمیر وترقی ممکن بنائی جائے گی اور اس قدیم راستے کو ماتا ویشنو دیوی کے علا وہ وادی کشمیر کیلئے ایک معقول متبادل کے طور پر دیکھا جائے گا ۔

تازہ ترین