بانہال میں فٹ پاتھوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
 بانہال // جموں سرینگرقومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں میونسپل کمیٹی بانہال کی طرف سے ناجائز تجاوازات کے خلاف کارروائی کی گئی اور قصبہ بانہال میں شاہراہ کے دونوں طرف کئی پختہ ریڑھی والوں اور فٹ پاتھوں پر قابض لوگوں کو ہٹایا گیا۔ اس مہم کی قیادت انچارج ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی بانہال محمد اشرف زرگر نے کی اور انہیں دیگر ملازمین اور پولیس عملے کا بھی ساتھ تھا۔ یہ کارروائی جامع مسجد عیدگاہ ،  بس سٹینڈ ، مرکزی جامع مسجد بانہال اور ہسپتال روڈ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی اور کئی دہاڑی دار ریڑھی والوں کو فٹ پاتھوں سے ہٹایا گیا اور اس کے علاوہ قابض دکانداروں کے مال کو بھی فٹ پاتھ سے ہٹایا گیا۔ مقامی لوگوں نے بانہال ہسپتال روڈ کے دونوں طرف چنجلو نالہ پر بھی ناجائز تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے ، جس کی وجہ سے سیلابی ریلوں کیلئے مشہور چنجلو نالہ سکڑ کر رہ گیا ہے اور مقامی مارکیٹ کیلئے خطرہ لاحق ہوا ہے۔

تازہ ترین