تازہ ترین

تحصیل راج گڑھ میں بجلی کی کم وولٹیج کی شکایت

دیہاتیوں کا اے ڈی ڈی سی سے شکایت کا زالہ کرنے کا مطالبہ

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
 رام بن //تحصیل راج گڑھ کے موضع چکا اور تریہل کے مکینوں کے ایک وفد نے جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں علاقہ میں ناقص ٹرانسمیشن سسٹم کی وجہ سے بجلی کے کم وولٹیج کے مسلہ کی جانکاری دیکر اس میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔مکینوں نے اے ڈی ڈی سی کو سونپی گئی ایک تحریری شکایت میں مبینہ الزام لگایا ہے کہ علاقہ میں ناقص ٹرانسمیشن سسٹم کی وجہ سے بجلی  کی کم وولٹیج کا مسلہ پیدا ہوا ہے کیونکہ نصب شدہ 63کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر موضع کی مانگ پوری نہیں کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹرانسفارمر 10سال قبل نصب کیا گیا ہے ،تب سے موضع میں گھروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔وفد نے مزید بتایا کہ ایل ٹی ٹرانسمیشن کے کنڈکٹر بغیر کیس انسولیٹر کے سر سبز درختوں کے ساتھ باندھے گئے ہیں، جو کہ مکینوں کے لگاتار خطرہ بن گیا ہے۔ وفد نے اے ڈی ڈی سی سے مبینہ شکایت کی کہ موضع کی بیشتر آبادی شیڈولڈ کاسٹ طبقہ پر مشتمل ہے جسکی وجہ سے متعلقہ انجینئراں انہیں ایک یا دوسرا بہانہ بناکر موضع کو نظر انداز کر رہے ہیں۔اے ڈی ڈی سی نواب دین نے مسلہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئئے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ بجلی کو ہدیات دی کہ معاملہ پر غور کرنے اور مسلہ  فروی طور سے حل کرنے کی ہدایت دی۔ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی رورل الیکٹرفکیشن و مین ٹیننس ،ڈویژن بٹوت تبصرہ کے لئے دستیاب نہیں تھے۔

تازہ ترین