ایران کا خلاء میں 2 سیٹیلائٹ بھیجنے کا اعلان

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

تہران// ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی خدشات کے باجود جلد ہی ایران میں تیار کیے گئے راکٹ کی مدد سیخلا میں 2 نئے سیٹیلائٹ بھیجے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کو خطرہ ہے کہ یہ سیٹیلائٹ بھیجنے سے ایران کو بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مزید مدد ملے گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں راکٹ بھیجنے کی توثیق کی۔ حسن روحانی نے کہا کہ’ آئندہ ہفتوں میں جلد ہی ہم مقامی سطح پر تیار کیے گئے راکٹ کے استعمال سے خلا میں 2 سیٹیلائٹ بھیجیں گے‘۔ عموماً ایران اپنی خلائی کامیابیاں فروری میں 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دوران منظر عام پر لاتا ہے۔ رواں برس ایران میں اسلامی انقلاب کو 40 برس مکمل ہوجائیں گے، جس میں شاہ محمد رضا پہلوی کی بادشاہت کو اسلامی جمہوریہ ایران میں تبدیل کیا تھا۔ خیال رہے کہ ماضی میں ایران نے خلا میں کئی مختصر مدتی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے تھے اور 2013 میں ایران نے خلا میں بندر بھی بھیجا تھا۔ تاہم اس حوالے سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خدشہ ہے کہ سیٹیلائٹ بھیجنے کی اس ٹیکنالوجی کو لانگ رینج میزائل کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ایران نے 3 نئے سیٹیلائٹ کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے رواں ماہ کے آغاز میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خلا میں سیٹیلائٹ بھیجنے کا منصوبہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف ہے۔
 

تازہ ترین