تازہ ترین

ایمنسٹی کا اقوام متحدہ سے خاشقجی قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

انقرہ //  برطانیہ کی غیر سرکاری انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے 100 روز مکمل ہونے پر آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں گمشدگی اور قتل سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترکی میں سعودی سفارت خانے کے باہر مقتول صحافی کے قتل کے 100 روز مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل ترکی کے نمائندہ گوکسو اوزاہشالی نے سفارت خانے کے باہر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ سے جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جس صحافی نے سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کا محاز کھولا تھا ہم اسے انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل ترکی کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے مینیجر کا کہنا تھا کہ سعودی صحافی کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیے 100 روز گزر گئے لیکن حیرانگی کی بات ہے کہ جمال خاشقجی کو انصاف دلانے کیلیے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے گئے۔ اینڈریو کا کہنا تھا عالمی برادری نے ناقابل یقین کمزور مؤقف اپناتے ہوئے سعودی عرب کیساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو انسانی اقدار پر ترجیج دی۔

تازہ ترین