ناگیشور راؤ نے سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالا

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر مسٹر آلوک ورما کے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ناگیشور راؤ نے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔  سی بی آئی کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر راؤ نے کل رات نو بجے چارج سنبھالا۔ غور طلب ہے کہ تقرری امور کی کابینہ کمیٹی نے کل مسٹر ورما کو ریٹائرمنٹ تک سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ کی فائر سروس کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے جبکہ انڈین پولیس سروس کے 1986 بیچ کے افسر مسٹر راؤ کو اگلے حکم تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لئے کہا ہے ۔ مسٹر راؤفی الحال تحقیقاتی ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہیں۔یو این آئی 
 

تازہ ترین