جنوب ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر کھلاڑی کی حواصلہ افزائی

11 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نوجوان کھیلوں میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ریاست کا نام روشن کریں :رانا
جموں //نیشنل کا نفرنس سنیئر لیڈر اور صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے جنوبی ایشیائی کھیلوں کے دوران گولڈ میڈل جیتنے پر راجیشور سنگھ کی حواصلہ افزائی کی ۔اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے راجیشور سنگھ کی طرف سے گرپلینگ چمپئن شپ میں 77کلو گرام کے زمرے میں اپنے حریف کھلاڑی کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتنے کے سلسلہ میں نگروٹہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ریاست کا نام روشن کر نے پر مذکورہ کھلاڑی کی حواصلہ افزائی کیلئے منعقدہ پروگرام کے دوران نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر نے کہاکہ راجیشور سنگھ نے ریاست جموں و کشمیر بالخصو ص اسمبلی حلقہ نگروٹہ کا نام روشن کیا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے ریاست کا نام روشن کرینگے ۔موصوف نے والدین کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجیشور سنگھ نے دیگر نوجوانوں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں نے سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پڑھائی کے علا وہ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں اور اپنی والد ین و ریاست کا نام روشن کریں ۔این سی لیڈر نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں لیکن ان کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کر نے کیلئے دیہی علا قوں کے نوجوانوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی آگے آسکیں ۔
 

تازہ ترین