کنبھ میلے کے موقعہ پر یاتریوں کو جیوکاتحفہ، کنبھ جیو فون شروع

9 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
ممبئی//ہرایک بھارتی خصوصاًجولوگ سمارٹ فون رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں،کو ڈجٹل سہولیات سے مستفید کرنے  کے مقصد سے جیو فون نے ایک انقلابی قدم کے طور کنبھ جیو فون شروع کیا ہے ۔  55روزپر محیط کنبھ عالمی سطح کا ایک بڑا اجتماع ہے جس کے دوران لاکھوں یاتری دریائے گنگا میں روحانی سکون کیلئے غوطہ لگاتے ہیں۔جیو فون نے ڈجٹل سہولیات کومتعارف کراکے لاکھوں یاتریوں کے روحانی تجربے کو مالامال کیا ہے ۔ منفرداور الگ پیشکش کنبھ جیو فون بھارت کی متبرک روایت کو عزت بخشنے کیلئے متعارف کیا گیا ہے ۔جیو4جی ڈاٹا کی سہولیات سے آراستہ کنبھ جیوفون سے یاتری یاترا کے دوران مواصلاتی سہولیات سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے ۔اس فون پر یاتریوں کو ریل اوقات،ریل بکنگ،خبریں ،کسی کے گم ہوجانے کی اطلاع،بھجن ،گیت،تفریحی ،معلومات،کے علاوہ دیگر سہولیات بھی مہیا ہوں گے۔ اس فون پر یاتریوں کو بھارت سے کہیں بھی مفت وووئس کال،مقامی کال،ایس ٹی ڈی،رومنگ کسی بھی نیٹ ورک کیلئے  دستیاب ہوں گی۔یاتری فون پر انٹرنیٹ سہولیات سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔جیو فون بھارت میں سب سے زیادہ بکنے والا فون بن گیا ہے ۔501روپے میں اب کوئی بھی شہری اسمارٹ فون کی سہولیات حاصل کرسکتا ہے ۔
 

تازہ ترین