بھدرواہ میں سالانہ عرس مذہبی احتشام کے ساتھ منایا گیا

9 نومبر 2018 (52 : 02 AM)   
(      )

طاہر ندیم خان
بھدرواہ//حضرت سائی مش مرور اور حضرت سائی پتھر ٹراڈ کا سالانہ عُرس منانے کیلئے بھدرواہ میں یک روزہ عُرس کے دوران زائرین کی ایک بڑی تعداد نے د رگاہ شریف واقع کورٹ کمپلیکس بھدرواہ کے احاطہ میں حاضری دی۔اس دوران درگاہ میںقرا ن خوانی کی گئی۔اس دوران علمائوں اور اماموں نے اسلامی سکالروں اور سنتوں کی مذہبی خدمات اورتعلیمات اور روحانی کمال پر روشنی ڈالی،جنھوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں گُذاری ۔زائرین نے مذہبی رہنمائوں کو زبر دست خراج عقیدت ادا کیا ۔عُرس کا آغاز قران اور نعت خوانی سے کی گئی ۔مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ان پیروں کو انسانیت اور اسلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے انجام دی گئی خدما ت کی کافی ستائش کی۔عُرس کا انعقاد درگاہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا،جس میں مذہبی لیڈر محمد شفیع آخون نے خصوصی دعائیہ مجلس منعقد کی۔انہوں نے سماج میں امن ،رواداری اور بھائی چارے کی دعا کی۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ ان مذہبی پیروں نے اسلام کے بنیادی اصولوں کی جانکاری دی ۔انہوں نے اجتماع سے قران پاک کی تعلیمات اور حدیث پر عمل کرنے پر زور دیا۔ایک اور مذہبی لیڈر جمال دین  ڈارنے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر محمد شفیع بیگ، عنایت اللہ ،عبدالکبیر و دیگران بھی موجود تھے۔
 

تازہ ترین