منگناڑ میں پولیس کاعوامی دربار، لوگوں سے معاشرہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے تعاون طلب

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ //ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر ڈی وائی ایس ہی ہیڈ کواٹر پونچھ محمدنوازکھانڈے اور ایس ایچ او پونچھ انظر میر کی قیادت میں گاوں منگناڑ میں ایک عوامی دربار منعقد کیا جس میں مقامی لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔اس دوران عوام نے اپنے مسائل افسران کے سامنے رکھتے ہوئے پانی راشن بجلی سڑک رابطہ اور دیگر شکایات کی جس کے بعد افسران نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس دوران دونوں افسران نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر اس وقت ضلع پونچھ میں منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں جو بچوں کو نشے کا عادی بنا کر ان کی زندگی خراب کرنے پر تلے ہیں۔انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور دیکھیں کہ اگر وہ گھر دے رہے ہیں یہاں زیادہ سو رہے ہیں یا کھانا نہیں کھا رہے ہیں تو ان سے پوچھیں کہ کیا وجہ ہے اگر انھیں شک ہوتا ہے تو وہ اپنے بچوں کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بچوں کو بروقت علاج کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کچھ کوگ اپنے بچوں کے عیب چھپاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی بچے موت کا شکار بن چکے ہیں۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے یقین دکایا کہ وہ پولیس کاپوراتعاون کریں گے۔  
 

تازہ ترین