پروڈنٹ فنڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن

سوربھ بھگت کی نجی کمپنیوں سے تعاون کی اپیل

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//محنت و روزگار محکمہ کے کمشنر سیکرٹری سوربھ بھگت نے کل جموں وکشمیر ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے دفتر واقع ریل ہیڈ کمپلیکس جموں میں پروڈنٹ فنڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔اس دوران اُنہوں نے پونچھ ، راجوری اور کٹھوعہ کے ورکروں کے ڈیجیٹل ریکارڈ کا افتتاح بھی کیا۔سوربھ بھگت نے کہا کہ پروڈنٹ فنڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے کا مقصد ورکروں کے معاملات کو بروقت نمٹانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے 4.5لاکھ ورکروں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل کرنے کے لئے 100دِنوں کا نشانہ مقرر کیا ہے تاہم اب تک 2.6لاکھ ورکروں کا ریکارڈ مکمل کیا گیا ہے۔سوربھ بھگت نے کہا کہ پونچھ ، راجوری ، کٹھوعہ ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، کولگام ، بانڈی پورہ ، کرگل اور لیہہ اضلاع کے ریکارڈکو مکمل کیا گیا ہے جب کہ باقی اضلاع کا ریکارڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹل کرنے کے بعد ورکروں کو جدید سہولیات فراہم رہیںگی۔ اُنہوں نے نجی کمپنیوں سے تعاون کی اپیل کی۔
 

تازہ ترین