رام مادھو سرینگر وارد, سرینگر میئرجنید متو سمیت متعدد افراد ملاقی

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر جنید متو اور ڈپٹی میئرشیخ عمران نے کل بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور کشمیر معاملوں کے انچارج رام مادھو سے ملاقات کی ۔رام مادھو جمعرات کو سرینگر وارد ہوئے جس کے بعد سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو اور ڈپٹی میئرشیخ عمران نے ہوٹل تاج ویونتا میں ان کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقعہ پر کئی کونسلر بھی موجود تھے اور انہوں نے رام مادھو کو وادی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد موجودہ صورتحال سے رام مادھو کو آگاہ کیا ۔ذرایع کے مطابق پی ڈی پی اور بی جے پی کے کئی لیڈروں نے بھی رام مادھو کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں پنچایتی انتخابات کیلئے کی جارہی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔
 
 

نو منتخب میئر کا  شہر کے کئی علاقوں کا دورہ

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر جنید متو نے کل شہر سرینگر کے کئی علاقوں اور زیارت گاہوں کادورہ کیا اور شہریوں کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوںنے خواجہ نقشبند صاحب،دستگیر صاحب خانیار اور آثار شریف حضرت بل میں حاضری دی اور وہاں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں انتظامات کیلئے کارپوریشن کے آفیسروں کو ہدایت دی ۔اس دوران ڈپٹی میئر شیخ عمران نے کل میونسپل کارپوریشن آفس میں ملازمین  اور آفیسروں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی
 

 

تازہ ترین