نکاسی آب کا ناقص نظام

صورہ کے کئی علاقوں میں گلی کوچے ہنوز زیر آب

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//حالیہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے صورہ،بژھ پورہ،اونتہ بھون اور ملحقہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور گلی کوچے چھوٹی چھوٹی ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔صورہ سے ملحقہ علاقے جن میں اونتہ بھون،بژھ پورہ کی اندرون گلی کوچے، ناری بل میں ناقص نکاسی آب کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ناری بل کے لوگوں کے مطابق تین انچ برف باری کے نتیجے میں پانی رہایشی مکانوں کے اندر داخل ہوگیااورڈرینیج نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ادھر چھانہ پورہ اور لال نگر کی بیشتر رابط سڑکیں اور گلی کوچے برفباری کی وجہ سے زیر آب آگئیں جس کے نتیجے میں پیدل چلنے والوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 

تازہ ترین