عیدمیلاد البنیؐ کی تقریبات کیلئے انتظامات

ترقیاتی کمشنر سرینگر نے جائزہ لیا، ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنرنے عید میلادالنبی کی اہمیت کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو متحرک ہونے اور فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوںنے محکمہ بجلی اور صحت عامہ کو بجلی اورپانی کی بلا خلل سپلائی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے پر زوردیا تاکہ تقریبات کے دوران عقیدتمندوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریجنل ٹرانسپورٹ آفس اور سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اہم مذہبی مقامات تک ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی۔جب کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظامات کرنے کے بھی احکاما ت دئے گئے۔اس دوران محکمہ صحت کو 21نومبر کو حضرت بل میںایمبولینس دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی جب کہ میلاد تقریبات کے لئے اہم مقامات پر طبی کیمپوں کے قیام پر بھی زوردیا گیا ۔ترقیاتی کمشنر نے اُن سڑکوں کی فوری مرمت کی بھی ہدایت دی  جہاں اس کی ضرورت ہو۔ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ ڈی سی آفس کمپلیکس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں متعلقہ محکموں کو اُن کی ذمہ داریوں اورکام کاج کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔
 

ساگر کا دورہ شہر خاص

عید میلاد النبیؐ اور خواجہ دگر کیلئے خصوصی انتظامات پر زور

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کل شہر خاص کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے آثار شریف شہری کلاش پورہ میں حاضری دی اور وہاں عید میلاد النبیؐ کی تقریب سعید اور ایام متبرکہ کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ زائرین کی سہولیات تمام کیلئے انتظامات ماضی کی طرح دستیاب رکھیں۔ ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عید میلاد النبیؐکی تقریب سعید کے پیش نظر خاص کر ایام متبرکہ کے دوران درگاہ حضرت بل میں زائرین کی سہولیات کے لئے خصوصی انتظامات، جن میں بجلی، پینے کے پانی، صحت وصفائی، ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کی فراہمی ہیںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ ساگر نے زیارت نقشبند صاحبؒ پر کے عرس مبارک اور خاصکر خوجہ دگر کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ہزاروں عقیدتمند 3ماہ ربیع الاول کو خوجہ دگر (نماز عصر) میں شرکت کریں گے ۔

تازہ ترین