عالمی ادارہ صحت کا یمن میں صحت کی سہولیات دیتے رہنے کا فیصلہ

9 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

صنعا//عالمی ادارہ صحت یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں عمومی صحت خدمات کی سہولیات فراہم کروانے کیلئے کام کرتا رہے گا۔یمن میں گزشتہ ساڑھے تین سال کی جنگ اور جدوجہد کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور آدھی صحت خدمات کے بند کر دیئے جانے سے لاکھوں افراد عدم علا ج کے شکار ہیں۔ یمنیوں کیلئے بنیادی خدمات کو بہت محدود کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہاں کے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صنعا کے عازل ضلع میں عازل صحت مرکز، عالمی ادارہ صحت کی حمایت سے علاقے میں ضروری ادویات، طبی فراہمی اور صحت ملازمین کو انعامی رقم دے کراس پروگرام کی حمایت کر رہا ہے ۔ مرکز مختلف عمر کے ہیضہ کے مریضوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ ان مریضوں کو اس صحت کی سہولت مراکز تک پہنچنے کے لئے گھنٹوں تک سفر کرنا پڑتاتھا،لیکن عازل صحت مرکز کے ملازمین کی مدد سے ان کو مناسب سہولیات فراہم کرارہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے یمن میں قائم 176 صحت کی سہولیات میں عازل صحت مرکز ایک ہے ۔اسپتالوں میں صحت کی سہولیات اور خدمات فراہم کرکے ضلع سطح پر یمن کے صحت کے نظام کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے ۔یو این آئی

تازہ ترین