وادی کے کسانوں کے لئے ایڈوائزری جاری

7 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سری نگر//وادی میں حال ہی میں ہوئی غیر متوقع برفباری کے بعد ایسوسیٹ ڈائیریکٹر ایکسٹنشن ( ایگریکلچر ) نے کسانوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔کسانوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق اقدامات کریں۔ایڈوائزری کے مطابق کسانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈرنیج چینل بنا کر اپنے اُن کھیتوں جہاں کسی بھی قسم کے بیج لگائے گئے ہیں، سے اضافی پانی کی نکاسی کریں ۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عمل ابھرے ہوئے زمین کے حصے پر کیا جانا چاہیئے اور موسم میں بہتری آنے کے بعد لہسن کی کاشت شروع کی جاسکتی ہے او ر اس کے علاوہ پیاز کی پینری کو ابھرے ہوئے حصوں میں لگایا جاسکتا ہے۔جہاں ابھی تک آلو کی دوسری کاشت کی فصل حاصل نہیں کی گئی ہے وہاں یہ عمل موسم میں بہتری کے بعد شروع کیا جانا چاہیئے اور گرین ہاوسز / پالی ہاوسز سے برف ہٹائی جانی چاہیئے۔
 

تازہ ترین