متاثرہ میوہ صنعت کی بازآبادکاری خوش آئند:سوز

7 نومبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ ’’ میں گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ حالیہ بے وقت برفباری سے جموںوکشمیر کی میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کی جلد از جلد سروے مکمل کر کے امداد فراہم کی جائیگی۔ پروفیسر سوز کا کہنا تھا کہ حالیہ برفباری سے میوہ باغات کے مالکان اور اس صنعت سے وابستہ بے شمارلوگوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کے بارے میں اب پوری معلومات ملنا شروع ہو گئی ہیں اور خاص طور دور افتادہ جگہوں سے بھی نقصان کے بارے میں اعداد و شمار ملنے لگے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ ایک ہزار کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنرموصوف نے جلد از جلد نقصان کا تخمینہ حاصل کر کے امداد فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا ہے ، اُس پر ریاستی انتظامیہ کو پورا عمل کر کے امداد رسانی کو یقینی بنانا چاہئے۔ گورنر کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر مسائل کے بارے میں بیانات دیتے ہیں ،تو اس لئے مجھے یقین ہے کہ ریاستی انتظامیہ نقصان کا تخمینہ چند دنوں میں مکمل کر کے میوہ صنعت سے وابستہ لوگوں کے نقصان کی تلافی کرے گا۔ ‘‘
 

تازہ ترین