تازہ ترین

ڈویژنل کمشنر کاسنٹرل ریکارڈروم گول گجرال کادورہ

کی عمل آوری وسنگل ونڈونظام کاجائزہ لیا DILRMP

12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//صوبائی کمشنرجموں سنجیوورمانے سنٹرل ریکارڈروم گول گجرال، جموں کادورہ کرکے ڈیجیٹل انڈیالینڈریکارڈس موڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آرایم پی ) کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے جمع بندی اورموسوی ریکارڈکی ڈیجیٹائزیشن کے کام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں ۔اس دوران بتایاگیاکہ تحصیل جموں مغربی کے چاردیہات کاانٹی گریشن اورٹیکشول وسپائٹل ڈاٹا کی ڈیجٹائزیشن کاکام مکمل ہوچکاہے۔ اس دوران گھنی آبادی پرمشتمل کچھ دیہات کی دیجیٹائزیشن کے کام کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے پرزوردیاگیا۔ریجنل ڈائریکٹر ایس اینڈایل آر جموں رفعت کوہلی نے ڈویژنل کمشنرکوڈی آئی ایل آرایم پی پروجیکٹ کے تحت سنٹرل ریکارڈروم میں جاری کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہاکہ سی آرآرکے 83,76,221 دستاویزات اورجموں ڈویژن کے 12457موسوی کاکام مکمل کردیاگیاہے۔بعدازاں ڈویژنل کمشنرنے سنگل ونڈونظام کابھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پرڈویژنل کمشنرنے ریجنل ڈائریکٹرودیگرمتعلقہ عملہ کی کاوشوں کوسراہا۔