تازہ ترین

ڈوڈہ کے عارضی ملازمین کی احتجاجی ریلی

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

محمد اسحاق عارف
 ڈوڈہ //ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ عارضی ملازمین نے جموں کشمیر ٹریڈ یونین فرنٹ کے بینر تلے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں عارضی ملازمین سرکار سے اپنی مستقلی اور بقایا واجبات کی واگزاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ضلع صدر برکت علی کی صدارت میں   عارضی ملازمین اپنے مطالبات مسائل کو لے کر سرکار کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکار جان بوجھ کر مستقلی پالیسی مرتب کرنے میں تاخیر کر رہی ہے جس کی وجہ سے غریب عارضی ملازمین سرکار سے نالاں ہیں۔عارضی ملازمین نے سرکار سے مانگ کی کہ 1994 کے بعد عارضی ملازمین کی مستقلی پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جائے، ساتواں پے کمیشن کو لاگو کیا جائے ،تمام عارضی ملازمین کی بقایا جات کو واگزار کیا جائے۔عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ مسلسل تنخواہوں کی عدم واگزاری سے ان کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔مقررین نے حکومت کی طرف سے مسلسل تاخیری پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار سال 1994 کے بعد مختلف محکمہ جات سے منسلک عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی پالیسی مرتب کرنے میں مکمل طور ناکام ثابت ہو چکی ہے۔انہوں نے تمام عارضی ملازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے بینر تلے یکجا ہو کر اپنے مطالبات مسائل کو اجاگر کریں۔مختلف محکموں سے وابستہ عارضی ملازمین کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عارضی ملازمین کو پریشان نہ کریں بصورت دیگر ان افسران کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔اس احتجاجی ریلی میں مختلف محکمہ جات سے منسلک عارضی ملازمین نے شرکت کرکے اپنے مطالبات کو سرکار کے سامنے اجاگر کرتے ہوئے جلد ازالہ کی مانگ کی ہے۔اس موقع پر برکت علی شمشیر سنگھ ،کیول کرشن ،مشتاق احمد عطا محمد ،نظیر احمد ،یوسف جمیل ،سائرہ بیگم ،عمران، جاوید، پاون، ریکھا دیوی، اور صدر سائل اور واٹر کنذرویشن کیٹ نے بھی خطاب کیا۔