تازہ ترین

بنی میں ڈاکٹرفاروق عبداللہ کی جیت پر پارٹی کارکنان کاجشن

پی ڈی پی اوربھاجپانے ریاست میںفرقہ پرستی کوفروغ دیا:غلام حیدرملک

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 بنی //  نیشنل کانفرنس لیڈر، سابق ایم ایل اے غلام حیدر ملک کی صدارت میں نیشنل کانفرنس کارکنوں کی بنی میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جیت کا جشن منایا گیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے غلام حیدر ملک نے  بی جے پی اور پی ڈی پی کو فرقہ پرست جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کی عوام کو نئے نئے زخم دیئے ہیںاور موجودہ حکومت کو اقتدار ملنے کے بعد کشمیر میں حالات خراب ہی ہوئے ہیں۔ضمنی انتخابات میںکشمیر میں کشمیری عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ فرقہ پرستی جماعتوں کا خاتمہ ہی ریاست کی بھلائی ہے جس طرح کشمیر کے حالات ہیں اور اسکی پروا نہ کرتے ہوئے کشمیری عوام نے اور اپنی زندگی کی پرواہ نہ کی ایسے حالات میں جمہوریت کو زندہ رکھتے ہوئے بھرپور  اپنا ووٹ کا استعمال کیا نیشنل کانفرنس پارٹی کے بانی مرحوم  شیر کشمیر  شیخ محمد عبداللہ کے ہندو،  مسلم، سگھ،  عیسائی اتحاد کو   تازگی بخشی کشمیری عوام نے ملی جولی  پی ڈی پی اور بی جے پی  حکومت کی تین سالہ کارکردگی حساب کتاب کا کنہ توڑ جواب دیا اس سرکار نے ریاستی عوام کو اچھے دنوں کا خواب دیکھا کر ووٹ حاصل کئے تھے  سب کا ساتھ اور سب کا وکاس  کے نعرے کے ساتھ  عوام کو یقین دہانی کے عوض میں دھوکہ ہی دیا۔اور اقتدار ملنے کے بعد جبکہ ریاست جموں و کشمیر میں  فوج کے جوانوں اور عام شہریوں کے خون سے ریاست لت پت ہوئی ہے تاہم پی ڈی پی اور بی جے پی  والی حکومت نے ریاست میں  فرقہ پرستی کو ہی بڑھاوا دیا ۔انہوں نے موجودہ حکومت کو برخاست کر کے گورنر راج نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ْ۔اجلاس میں ڈاکٹر سونی، شوشیل ٹھاکر، عبداللقیوم بٹ،  غلام عباس، و دیگر نیشنل کانفرنس کے کارکن موجود تھے۔