تازہ ترین

کنگریال رائے پور دومانہ میں 24 بی پی ایل کنبوں میں ایل پی جی کنکشن تقسیم

بالی کی جانب سے کمیونٹی ہال کیلئے 25 لاکھ روپے واگذارکرنے کا اعلان

20 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں //صحت اور طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے آج کنگریال رائے پور دومانہ میں پردھان منتری اُجول یوجنا کے تحت 24 مستحقین خواتین میں ایل پی جی کنکشن مفت تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اُن کی حکومت غریب طبقے کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم یو وائی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ایک ایسی یوجنا ہے جس سے براہ راست پچھڑے طبقے کی خواتین کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے اور اس کی بدولت دیہی علاقوں کی خواتین کو بااختیار بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ سکیم کے دائرے میں 5 کروڑ بی پی ایل کنبوں کو لایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ اور لوگوں نے انہیں درپیش مسایل کو اجاگر کیا ۔ بعد میں بالی بھگت نے وہاں جدید طرز کا کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کیلئے 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر مرکزی اور ریاستی سکیموں سے بھر پور فائدہ حاصل کریں ۔ اس موقع پر کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔