تازہ ترین

بجلی کی 24گھنٹے سپلائی کا مطالبہ

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

منیر خان
 
راجوری //راجوری کے انڈسٹری علاقے میں کام کرنے والے مالکان نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو 24گھنٹے بجلی فراہم کرے تاکہ تمام کارخانے اپنے ملازمین کی تنخواہیں وقت پر نکال پائیں ۔ انڈسٹری یونین صدر حاجی محمد شفیع نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر برائے انڈسٹری نے اعلان کیا تھا کہ وہ انڈسٹری مالکان کو 24گھنٹے بجلی فراہم کریں گے تاکہ کارخانے معمول کے مطابق چلائے جاسکیں اور اس دوران کام کاج بھی بہتر اور احسن طریقے سے مکمل کیا جاسکے لیکن اعلان صرف اخبارات اور ٹی وی چینلوں تک ہی محدود رہا اور زمینی سطح پر انڈسٹری مالکان کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ وہ انڈسٹری علاقے میں بجلی کی مکمل فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ مالکان کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔حاجی محمد شفیع نے مزید کہا کہ اگر سرکار نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیںگے ۔