تازہ ترین

حکومت راجوری پونچھ کوترقی یا فتہ بنانے کیلئے کوشاں: عبدالحق

مرحوم مفتی محمد سعید نے خطے کو ترقیاتی سطح پر دوام بخشا

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 پونچھ //دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے کہا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع کو جدید طریقے پر ترقی یافتہ بنانے کے لئے حکومت کوشاں ہے تا کہ ترقیاتی عمل کے فوائد ہر ایک مستحق شخص تک پہنچ پائیں۔ان دونوں اضلاع کے تفصیلی دورے کے دوران لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرحوم مفتی محمد سعید نے دونوں اضلاع کی ترقی کے لئے قلیل مدت کے دوران کئی تواریخی اقدامات کئے جن میں پونچھ۔ چکاں دا باغ کو کراس بارڈر تجارت کے لئے کھولنا، راجوری میں یونیورسٹی کا قیام اور دونوں اضلاع کو مغل روڈ کے ذریعے وادی کے ساتھ جوڑنا بھی شامل ہے۔حق خان نے کہا کہ مغل روڈ پر ٹنل کی تعمیر مکمل ہونے سے ان اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معیار حیات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایم جی نریگا کے تحت گلی کوچوں اور نالیوں کی تعمیر کے بجائے سڑکوں کی تعمیر کی طرف توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں ایم جی نریگا کے تحت پُل تعمیر کئے گئے ہیں جن کا براہِ راست فائدہ عام لوگوں کو پہنچتا ہے۔اس سے پہلے وزیر نے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کاجائیزہ لیا جس میں ارکان قانون سازیہ شاہ محمد تانترے، یش پال شرما، ڈی ڈی سی پونچھ محمد ہارون، ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس دوران انہیں بتایا گیا کہ ایم جی نریگا کے تحت12024 کام پچھلے سال کے دوران ہاتھ میں لئے گئے جن میں سے اب تک5435 کام مکمل کئے جاچکے ہیں اور یوں24.85 لاکھ ایام کار دستیاب ہونے کے علاوہ77158 جاب کارڈ جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ سکیم کے تحت63.70 کروڑ روپے بھی صرف کئے گئے۔وزیر کو جانکاری دی گئی کہ رواں سال کے دوران ایم جی نریگا کے تحت59.31 کروڑ روپے کا بجٹ دستیاب ہے۔عبدالحق خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے اقدامات سے دیہی علاقوں کا منظر نامہ مثبت انداز میں تبدیل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں مزید شفافیت اور جوابدہی لانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فلاحی سکیموں کا فائدہ وقت پر دیہی عوام تک پہنچ پائے۔