تازہ ترین

گنگانے پر

منڈل میلے کے انتظامات کاجائزہ لیا,عقیدتمندوں کیلئے تمام سہولیات یقینی بنانے پر زور

19 مارچ 2017 (00 : 02 AM)   
(      نیوز ڈیسک)

سانبہ //صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے آج سانبہ میں 25؍مارچ سے شروع ہونے والے تین روزہ پُر منڈل میلے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سانبہ شیتل نندہ ، ایس ایس پی سانبہ ، سی ای او سرنسر مانسر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، صدر ڈوگرہ صدر سبھا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔پُر منڈل ڈیولپمنٹ کمیٹی، ڈوگرہ صدر سبھا لکشمی نارائن ٹرسٹ اور شراکت داروں نے ٹرانسپورٹ اور بجلی و پانی سپلائی سے جڑے معاملات اٹھائے۔ وزیر نے اے آر ٹی او کو ایس آرٹی سی اور نجی آپریٹروں کی وساطت سے اضافی بسوں کا انتظام کرنے کے علاوہ محکمہ بجلی اور تعمیرات عامہ محکمہ کو شردھالوئوں کیلئے تمام طرح کے انتظامات بہم رکھنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ڈی سی سانبہ کو میلے کے دوران مختلف محکموں کی طرف سے سٹال لگانے کی ہدایت دی جبکہ ایس ایس پی کو پُر منڈل کے متصل علاقہ جات سے ریت نکالنے کے عمل پر پابندی کا سخت نفاذ کرنے کی ہدایت دی۔اے ڈی سی سانبہ کو میلے کے انعقاد کیلئے نوڈل افسر کے طور نامزد کیا گیا۔