تازہ ترین

درہال میں دینی اجتماع

۔12حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی

1 مئی 2017 (00 : 01 AM)   
(      )

وسیم مرزا
درہال // مدرسہ رضائے مصطفی کے بینر تلے دینی اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسہ ہذاکے 12 طلباء کی دستاربندی کی گئی ۔اجتماع سے بیرون ریاست سے علماء کرام نے خطاب کیااور لوگوں کو وعظ و نصیحت کی۔ اس موقعہ پرمولانا محمد احمد نعیمی نے کہا کہ پیغمبر آخر الزماںؐ کی پیروی کئے بغیر کامیابی کا تصور غلط ثابت ہوگا کیونکہ اللہ رب العزت نے دونوں عالم کی کامیابی کا راز رسول ؐ کی پیروی میں ہی رکھا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں میں قرآن کی تعلیم کو عام کریں اوربچوں کی دینی تربیت سے ہی انہیں دونوں جہانوں میں کامیابی ملے گی ۔ اس موقعہ پر مولانا حافظ سعید ، خطیب مولانا غلام رسول اور مولانا فاروق احمدنے بھی خطاب کیااو ر امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وقت میں ملی اتحاد ناگزیر ہے تاکہ باطل طاقتوں کا مقابلہ کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی ناکامی کا واحد سبب قرآن وسنت سے دوری ہے ۔