تازہ ترین

اسمتھ اور رین شا آوٹ ،آسٹریلیا مشکل میں

21 مارچ 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

 رانچی// لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے حریف ٹیم کے ا سٹیون اسمتھ اور میٹ رین شا کے طور پر اہم وکٹ دلا کر ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا کی ٹیم کو لنچ تک صرف 83 رن پر چار وکٹ کی مشکل حالت میں پہنچا دیا۔لنچ تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 36 اوور میں 83 رن پر چار اہم وکٹ گنوا دیے ہیں اور وہ ہندوستان کے اسکور سے ابھی 69 رن پیچھے ہے اور اس کے چھ وکٹ محفوظ ہیں۔ بلے باز شان مارش 15 اور پیٹر ھینڈسکونب چار رن بنا کر کریز پر ہیں۔آسٹریلیا نے صبح میچ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں اپنا کوئی وکٹ گرنے نہیں دیا اور کل کے دوسری اننگز میں 23 رن پر دو وکٹ سے آگے اپنی اننگز کو صبر سے کھیلتے ہوئے آگے بڑھایا۔ کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز رین شا نے سات رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور دوسرے سرے پر کپتان اسمتھ نے ان کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔