تازہ ترین

سینٹرل یونیورسٹی کے نئے کورسز میں طلاب کی دلچسپی

داخلہ امتحانات سرینگر، جموں اور دہلی میں منعقد ہونگے

21 مارچ 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

سرینگر//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے نوگام کمپلیکس میںپیر کوایکڈمک کونسل کی 7ویں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ میٹنگ میں پروفیسر احتشام حسنین، وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دلی ڈاکٹر شیر علی، پروفیسر محمد افضل اور فائنانس آفیسر بشیر احمد حاجی اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین نے شرکاءکو یونیورسٹی کی طرف سے تعلیم کے میدان میں کی جانے والی ترقی سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے شروع کئے گئے نئے کورسوں بی ایس سی، ایم ایس سی فیزیکس، زالوجی اور دیگر شعبہ جات کیلئے طلاب نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلہ امتحانات جموں ، سرینگر اور دلی کے مختلف امتحانی مراکز میں لیا جائے گا۔ پروفیسرمعراج الدین نے کونسل ممبران کو سیاحت میں B.Voc اور دیگر کورسز کے بارے میں جانکاری فراہم کی ہے اور یونیورسٹی کی طرف سے شروع کئے گئے نئے شعبہ جات جن میں بی ایس سی اینڈ ایم ایس سی کمسٹری، باٹنی، بی فارمیسی، ایم فارمیسی، بچلرز اینڈ ایم پیڈ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے نامساعد حالات کے دوارن بھی یونیورسٹی نصاب مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کونسل نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں گاندربل ضلع کے نوجوانوں کیلئے مخصوص سیٹیں رکھنے کو بھی منظوری دی۔