تازہ ترین

تہمینہ جنجوعہ نے سیکریٹری خارجہ پاکستان کا عہدہ سنبھالا

21 مارچ 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 اسلام آباد// تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کی نئی سیکریٹری خارجہ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ وہ اس عہدے کو سنبھالنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ جینوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز جینوا سے اسلام آباد پہنچیں اور دفتر خارجہ میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا۔تہمینہ جنجوعہ کے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد فرخ عالم کو جینوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کردیا گیا ۔وہ دسمبر 2011 سے اکتوبر 2015 تک روم میں پاکستان کی سفیر کے عہدے پر تعینات رہیں، اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز رہیں۔