تازہ ترین

ضمنی پارلیمانی انتخابات، سرینگر میں میدان سج گیا

ڈاکٹر فاروق اور نذیر احمد خان نے کاغذات نامزدگی داخل کردیئے

21 مارچ 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور انکے مد مقابل پی ڈ پی کے نذیر احمد خان نے پیر کے روز سری نگر پارلیمانی نشست کے لئے 9 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بحیثیت  امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے۔ فاروق عبداللہ نے کئی پارٹی لیڈران بشمول کارگذار صدر عمر عبداللہ کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر سری نگر کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔اس موقعہ پر این سی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے علاوہ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ غلام احمد میر اور کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ بھی موجود تھے۔  نذیر احمد خان نے بھی پیر کے روز ڈپٹی کمشنر سرینگر کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اُن کے ہمراہ سینئر پی ڈی پی لیڈران مظفر حسین بیگ (ممبر پارلیمنٹ) اور عمران رضا انصاری تھے۔ سری نگر کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 مارچ مقرر ہے جبکہ ووٹنگ 9 اپریل کو ہوگی۔