تازہ ترین

سری لنکا میں زچگی کیلئے ایک برس کی چھٹی

20 مارچ 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
کولمبو//سری لنکا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن سرکاری ملازم خواتین کو حمل ٹھہرنے میں پریشانیوں کا سامنا ہو انھیں اس کے علاج کے لیے ایک برس تک چھٹی مل سکتی ہے۔حکومت نے ایسی خواتین کو بغیر تنخواہ کے زیادہ سے زیادہ ایک برس کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رعایت صرف سرکاری خواتین ملازمین کے لیے ہے۔وہ خواتین جو حاملہ ہونے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں وہ اس چھٹی کے دوران ملک یا پھر بیرون ملک جا کر اپنا علاج کروا سکتی ہیں۔حکومت نے اس کے لیے شرط یہ رکھی ہے کہ چھٹی کے لیے متعلقہ مرض کے طبی ماہرین کی سفارش ضروری ہے جو تحریری طور پر یہ بتائیں کہ انھیں یہ پریشانی ہے جس کے علاج کی ضرورت ہے۔ایسے میڈیکل ماہرین کی سفارش کی بنیاد پر ہی فرٹیلٹی ٹریٹمنٹ کے لیے سرکاری چھٹی ملے گی۔سری لنکا میں اولاد کی خواہش رکھنے والے ایسے بہت سے جوڑے علاج کے لیے پڑوسی ملک بھارت آتے ہیں اور ریاست تمل ناڈو میں علاج کو ترجیح دیتے ہیں۔حال ہی میں انڈیا کی حکومت نے بھی کام کرنے والی خواتین کی میٹرنٹی تعطیل کو تین ماہ سے بڑھا کر چھ ماہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔