تازہ ترین

بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان اورمویشیوں کی ہلاکت

مقامی لوگوں نے متعلقہ جے ای کوبجلی پول سے باندھ کراحتجاج درج کرایا

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بنی //کٹھوعہ ضلع کی تحصیل بنی کے گائوں چک سراجاں میں رمیش کمارولدجگدیش کمار،دوبھینسوں، گائیوں اورایک کتے کی بجلی کرنٹ لگنے سے ہوئی موت کے معاملے کولے کر مہلوک شخص کے رشتہ داروں اورگائوں کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف غم وغصے درج کرنے کے سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے ایک جے ای کوبجلی پول کے ساتھ باندھ کراحتجاج کیا،مقامی لوگوں کامطالبہ ہے کہ محکمہ بجلی کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائے تاہم متعلقہ تحصیلداراورایس ایچ اوکی یقین دہانی کے بعدجے ای کوآزادکردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روزہ قبل بنی کے گاؤں ڈوگن پنالی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد اس گاؤں کے لوگوں میں محکمہ بجلی کے تئیں سخت غم و غصہ پایا جا رہا تھا تاہم جاں بحق ہوئے شخصرمیش کمار کی آخری رسو مات ادا کیلئے لوگ ان کے گھر پر آئے ہوئے تھے ا۔سی دوران محکمہ بجلی کے جے ای بھی موقع پر آنپہنچے ، اس حادثے سے لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف کافی غصہ تھا اور آپے سے باہرہوکرلوگوں نے محکمہ بجلی کے جے ای مظفر شیخ کو بجلی کے پول کے ساتھ  10 منٹ تک باندھ کررکھااور محکمہ بجلی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلی کے مقدمے درج کیا جائے ۔اس سلسلے میں خبر ملتے ہی نائب تحصیلدار، اور موہن لال ایس ایچ او بنی تھانہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مطالبہ پر غور کیا جائے گا تو موصوف کی یقین دہانی پر محکمہ بجلی کے جے ا ی کو بجلی کے پول سے کھول دیا گیا ۔علاوہ ازیں جموں میں محکمہ بجلی کے چیف انجینئرمنٹیننس ،کنال روڈبھاگوتی نگرمیں بھی احتجاجی مظاہرہ کرکے غم وغصے کااظہارکیا۔