تازہ ترین

دھوکہ دہی میں ملوث پی ڈی ڈی ملازم گرفتار

۔ 5کروڑ 72لاکھ کی رقم نجی کھاتوںمیں جمع کی تھی

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// کرائم برانچ کشمیر نے ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرک ڈویژن سمبل کے دفتر میں تعینات ایک سینئر اسسٹنٹ مشتاق احمد ملک ساکن آرہ گام بانڈی پورہ کے خلاف یہ شکایت موصول ہونے کے بعد، اُ س نے محکمے کے بلوںکی کروڑوں روپے کی رقم مختلف بنکوں میں اپنے اوراپنے کنبے کے افراد کے کھاتوں میں جمع کی ہے، کارروائی عمل میںلائی۔جمو ںوکشمیر بنک کی شاخ میں 5کروڑ،72لاکھ اور52ہزار روپے جمع کرکے اس رقم سے 43.82لاکھ روپے کاسود بھی حاصل کیا گیا۔مذکورہ ملازم نے ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرک ڈویژن کے سرکاری بنک کھاتہ نمبر0089010200012سے یہ رقم جعلسازی سے نکال کر 22کھاتوںمیں جمع کی جو کہ اُس کے اوراس کے کنبے کے افراد چلا رہے تھے۔چنانچہ یہ سارے بنک کھاتے اب منجمد کئے گئے ہیں ۔اس کے خلاف پولیس اسٹیشن کرائم برانچ میں 25/2018کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ۔مجسٹریٹ اورآزادانہ شاہدین کی موجودگی میں اُس کے گھر کی تلاشی کے دوران مشتبہ دستاویزات اورمحکمے کی مہریں بر آمد کرکے ضبط کی گئیں۔مذکورہ ملازم کو گرفتار کرکے اُس سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں مزید تلاشیوں اورگرفتاریوں کا امکان ہے۔