تازہ ترین

سماج کومنشیات سے پاک بنانے کیلئے بیداری پروگراموں کے انعقادپرزور

اگینسٹ کرپشن ٹیم نے ڈی سی کونوجوانوں کے مسائل کی جانکاری دی

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//جے کے اگینسٹ کرپشن کی ٹیم نے حال ہی میں تعینات ڈی سی سانبہ سشماچوہان کاان کے دفترمیں استقبال کیااورضلع کے نوجوانوں کودرپیش مسائل کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ اس دوران ٹیم نے کہاکہ بیداری ہی سماج کومنشیات اورکرپشن سے پاک بنانے کاذریعہ ہے اس لیے بیداری پروگراموں کازیادہ سے زیادہ انعقاد کیا۔اس دوران ٹیم کی قیادت جے وی رندھاوا ،ریاستی سیکریٹری جے کے اگینسٹ کرپشن کررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ دیگرساتھی بشمول گوکل سمبھیال ،منیش چوہدری ،ارون سنگھ،سرویشورشرما،سوربھ آرتی ودیگران بھی تھے۔اس موقعہ پررندھاوانے کچھ اہم نکات ڈی سی سانبہ کے سامنے رکھے اورتوقع کی کہ وہ متعلقہ افسران کونوجوانوں اورسول سوسائٹی کی بہبودکیلئے بروقت ہدایات جاری کریں گی۔اس دوران جومسائل اُجاگرکیے ان میں سڈکوسانبہ میں مقامی ضلع کے نوجوانوں کوروزگاردینے ،سانبہ ،بڑی براہمناں میں ماحولیاتی آلودگی کوروکنا، زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے وغیرہ شامل تھے۔اس دوران بتایاگیاکہ سابق ڈی سی کی طرف سے سانبہ کی تاریخی عظمت کوبحال کرنے کیلئے اقدامات کوجاری رکھنا،نوجوانوں کومنشیات سے دوررکھنے کیلئے سکولوں ،کالجوں اوربلاک سطح وسرکاری دفاترمیںبیداری پروگراموں کاانعقادکرنا،وجے پورسے رام گڑھ تک کی سڑکوں کوبرسات کے بعدبہتربنانے ،مرکزی وریاستی سکیموں کی بیداری کیلئے لوگوں کوجانکاری دینا، بلاک وضلع سطح پرجسمانی طورتوانا نوجوانوں کیلئے ٹورنامنٹ کاانعقادکرناوغیرہ شامل تھے۔اس دوران ڈی سی موصوفہ نے مسائل کوغورسے سنااورمثبت اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔