تازہ ترین

ایڈوکیٹ ڈی سی ریناایڈوکیٹ جنرل مقرر

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سری نگر//ریاست کے ایک سینئرقانون داں ایڈوئوکیٹ ڈی سی رینا کو ایڈوئوکیٹ جہانگیراقبال کی جگہ ریاست کا نیا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے جبکہ موصوف یہ اہم ترین ذمہ داری تیسری مرتبہ سنبھال رہے ہیں ۔خیال رہے اسے سال2008اور2016میں بھی گورنرراج کے دوران ایڈوکیٹ ڈی سی ریناکوایڈوکیٹ جنرل کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔کے این این کے مطابق ریاستی گورنرنریندرناتھ ووہرانے ریاستی آئین کے تحت حاصل شدہ اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے ریاستی ایڈووکیٹ جنرل کی خالی پڑی کرسی پُرکردی ہے ،اورگورنرموصوف نے ماضی میں 2مرتبہ یہ ذمہ داری انجام دے چکے سینئرقانون داں ایڈووکیٹ ڈی سی ریناکوپھرریاست کاایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیا ہے ۔بدھ کے روز گورنر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ میں بتایا کہ ریاستی گورنراین این ووہرا نے جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 42 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سابق ایڈووکیٹ جنرل، امرناتھ شرائین بورڈ کے ممبر اور ماتاویشنودیوی ٹرسٹ کے قانونی صلاح کار ایڈووکیٹ ڈی سی ریناکوریاست کاایڈووکیٹ جنرل مقررکردیاہے ۔سرکاری ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ 11جولائی 2018کو ایس آرائو180 نوٹیفکیشن کے تحت ایڈووکیٹ ڈی سی ریناکوریاست کاایڈووکیٹ جنرل مقررکیاگیا۔خیال رہے ایڈوکیٹ ڈی سی رینااسے پہلے دومرتبہ یہ اہم ذمہ داری انجام د چکے ہیں کیونکہ سال2008اورسال2016میں بھی اُنھیں گورنرراج کے دوران ایڈوکیٹ جنرل بنایاگیاتھا،اوریہ تیسراموقعہ ہے جب ایڈووکیٹ ڈی سی ریناگورنراج کے دوران ہی پھریہ اہم عہدہ سنبھالنے جارہے ہیں