تازہ ترین

سرکاری عہدوں پرسیاسی افراد کی 28تعیناتیاں، 25نے استعفیٰ دیدیا، 2برطرف کئے گئے

ایک بدستور عہدے پر براجمان

12 جولائی 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// سرکار کے حکمنامے زیر نمبر 299بتاریخ یکم اپریل 2016ء کے سٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجرس کی رو سے سیاسی عہدوں پر تعینات 25افراد نے استعفیٰ دیا ہے جس کو گورنر نے منظور کیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ حکومت نے ریاست میں 28افراد کو مختلف بورڈوں / کارپوریشنوں /پی ایس یوز میں چیئرپرسن/ وائس چیئرپرسن / ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔ ریاست میں گزشتہ ماہ گورنر راج نافذ ہونے کے فوراً بعد ریاستی حکومت نے تمام انتظامی محکموں کو سٹینڈ نگ آپریٹنگ پروسیجر کو لاگو کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی رو سے ان افراد کو مستعفی ہونا تھا۔21؍ جون 2018ء کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سیٹنڈنگ آپریٹنگ پروسیجر کو دہرایا تھا۔ حکومت نے آج کہا ہے کہ 28افراد میں سے 25نے اپنے اپنے استعفے گورنر کو پیش کئے ہیں جن کو منظور کیا گیا ہے جبکہ گجر بکروال ترقیاتی مشاورتی بورڈ کے چیئرپرسن اور ایگر و انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے وائس چیئرپرسن کو 9؍ جولائی 2018ء کے روز برطرف کیا گیا تھا۔ حکومت نے کہا ہے کہ اس طرح تمام 27سیاسی تعیناتیاں ختم ہوگئی ہیں جن میں جے اینڈ کے سیمیٹنس لمٹیڈ ،جے اینڈ کے سٹیٹ انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، جے اینڈ کے انڈسٹریز لمٹیڈ، ہینڈی کرافٹس کارپوریشن ، جے اینڈ کے ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ، جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ ، جے اینڈ کے سمال سکیل انڈسٹریز ڈلولپمنٹ کارپوریشن ، جے اینڈ کے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، جے اینڈ کے میڈیکل سپلائز کارپوریشن ، جے اینڈ کے پروجیکٹس کنسٹریکشن کارپوریشن، جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن، جے اینڈ کے ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ بورڈ ،جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ، جے اینڈ کے شیڈول کاسٹ ، شیڈو ل ٹرائب اینڈ بیک وارڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، جے اینڈ کے وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی، جے اینڈ کے ہارٹیکلچر پرڈوس مارکیٹنگ اینڈ پروسسنگ کارپوریشن، جیکفیڈ ، جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف کسان، جے اینڈ کے سٹیٹ سوشل ویلفیئر بورڈ ، جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ادر بیک وارڈ کلاسز ، پہاڑی بولنے والے طبقے کی بہبود کے لئے بورڈ ، جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف شیڈول کاسٹ ، جے اینڈ کے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن، جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار گجر بکروال کے وائس چیئرپرسنز اور جے اینڈ کے سٹیٹ وومنز کمیشن کی چیئر پرسن شامل ہیں۔ابھی تک ریاستی وقف بورڈ کے وائس چیئرپرسن نے اپنا عہدہ نہیں چھوڑا ہے۔